the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ریاست پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں چارحملہ آور اور چار بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جب کہ چھ زخمی ہیں۔

ایئر بیس میں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلے کے بعد پانچویں حملہ آور کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے،اس دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ریاست پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں رات گئے حملہ آوروں نے فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے چھ سے سات حملہ آور سرکاری گاڑی میں ایئرفورس اسٹیشن میں داخل ہوئے اورفائرنگ شروع کر دی۔حملہ آوروں نے بھارتی فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں ،بھارتی فوج کی جوابی فائرنگ میں چار حملہ آور مارے گئے،باقی چھپ گئے۔




style="text-align: right;">حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورگرداس پور کے ایس پی کی گاڑی میں سوار تھےجو گذشتہ روز چھینی گئی تھی۔

میڈیا کے مطابق حملہ آور ائیر بیس کے انتظامی بلاک تک پہنچ گئے تھےجہاں بھارتی لڑاکا طیارے موجود تھے ، بھارتی حکام کے مطابق حملے میں ایئر بیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،جب کہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ادھر انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی اورایئر بیس پر ممکنہ حملے سے گذشتہ روز ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

وقت کے مطابق حملہ آوروں سے مقابلہ صبح ساڑھے نو بجے ختم ہوا جس کے بعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔۔ علاقے کی ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.